Me / Reflections / Urdu

جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں


وہ کسی آشنا  کا چہرہ نہیں دیکھنا چاہتی تھی . پر اِس وقت وہ اسکے سامنے تھا . آخر نظر انداز کرتی بھی تو کیسے ؟

 اسے آج بھی یاد ہے جب وہ ملے تھے . وہ ایک معصوم کلی کی سی تھی اور وہ سورج کی کرنوں کی طرح اسکی زندگی میں آ کر اسکے وجود کو روشن کر گیا تھا

اسکی ایک نظر پڑتے ہی وہ کھل کر گلاب ہوگئی تھی . اسکے چھونے سے ایک گہری سرخی تھی جو اسکے چہرے پر چھائی تھی . اسکا احساس اوس
. کی بوندوں کی مانند تھا جو اسکی خوبصورتی کو اور نکھارتا تھا

. اور پِھر ایک دن وہ اسے اپنے ساتھ لے گیا . اسکی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا

پر وہ کہاں جانتی تھی . . ڈالی سے گرے ہوئے پھول نشو نما نہیں پاتے . کھل كے گلاب نہیں ہوتے . گہرا سرخ رنگ انکی شان نہیں ہوتا . اور پِھر دُنیا سے چھپا كے اس نے اسے وہاں رکھا جہاں وہ اپنے دِل كے گہرے راز رکھتا تھا . بہت عرصے تک اس نے اسکو پلٹ کر نہیں دیکھا تھا

اور آج وہ ایک بار پِھر اسکے سامنے تھا . خوبصورت تو وہ اب بھی تھی پر گزرے وقت نے اسکی ساری نرمی چین لی تھی . آج وہ اسے چھوتا تو وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی . اب وہ اسکے دِل كے ہر راز سے واقف تھی . . اپنی حقیقت جانتی تھی

وہ بس ایک نشانی تھی ان کہے لفظوں کی جو وہ کسی سے کہنا چاہتا تھا . ان جذبات کی جنہیں وہ کبھی ظاہر نہیں کر پایا تھا

.ایک گہری سانس لیتے ہوئے اس نے مجھے واپس اپنی ڈائری میں رکھا تھا

ہائے یادیں ! یادیں تو بھینی خوشبو کی طرح ہوتی ہیں . وہ ہمیشہ تو نہیں رہتی . کچھ پل انہیں پِھر سے تو محسوس کیا جا سکتا ہے پر دِل سے لگا كے نہیں رکھا جا سکتا

.میں لائی گئی تھی اسلئے كے اسکے دِل کی بات اس تک پھنچاؤں جس سے شاید وہ محبت کرتا تھا پر قسمت كے میں صرف ایک راز دار ہی رہی

.بس ایک مرجھائی  ہوئی یاد اور یادوں کو کوئی دِل سے نہیں لگاتا

8 thoughts on “جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں

Love it, hate it? Go on say it. COMMENT!

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s