Me / Reflections / Short Stories / Urdu

Aks


آج آئینے میں اپنا عکس دیکھتے ہوئے احساس ہوا كے خود کو کسی اور کی نظر سے دیکھو تو اپنا بے رونق چہرہ بھی خوبصورت لگنے لگتا ہے . انسان خود خاص نہیں ہوتا کسی کی نظر اسے خاص بناتی ہے .

ایک طویل عرصے كے بعد وہ اور میں آج ایک دوسرے كے رو برو تھے . مجھے لگتا تھا میں سب کچھ بھلا چکی ہوں ، آگے نکل چکی ہوں لیکن یہ درد میری عزت نفس کو ریزہ ریزہ کر كے مجھے احساس دلا رہا تھا كے گھاؤ تو اب بھی بھرا نہیں . وہ آج بھی میرے دِل كے اتنے ہی قریب ہے جتنا کل تھا . اسکی آنكھوں میں بھی کچھ ایسے ہی جذبات تھے . . . جیسے اسے بھی احساس ہوا ہو كے وہ مجھے بھلا نہیں پایا . جیسے اسکے دِل كے کسی کونے میں میں آج بھی بستی ہوں . نظریں جھکی اور ہم بھی اس لمحے کی طرح منہ پھیر کر اپنے اپنے راستے چل دیئے

اور آج ایک بار پِھر آئینے میں اپنا بے رونق چہرہ دیکھتے ہوئے احساس ہوا كے شاید میں بھی خوبصورت ہوں

One thought on “Aks

Love it, hate it? Go on say it. COMMENT!